صدر مملکت کی قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت، اقدامات کا مطالبہ

صدر مملکت کی قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت، اقدامات کا مطالبہ
صدر مملکت کی قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت، اقدامات کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت عارف علوی نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کے فروغ کیلئے کام کرنا ہو گا، انہوں نے اسلاموفوبیا کے خلاف اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس قبیح جرم کے سبب دنیائے اسلام کے اربوں شہریوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف آج ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں ایسے واقعات سے نمٹنے سے متعلق اقدامات پر غوروحوض کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -