ملتان سے کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار، بارودی مواد برآمد،نا معلوم مقام پر منتقل

ملتان سے کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار، بارودی مواد برآمد،نا معلوم ...
ملتان سے کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار، بارودی مواد برآمد،نا معلوم مقام پر منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملتان سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر گرفتار کر لیا گیا جس کے قبضے سے بارودی مواد اور فیوز سمیت سامان برآمد کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی "ڈان نیوز" کے مطابق سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ) ملتان نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار کر لیا، دہشت گرد کمال کے قبضے سے بم بنانے کا سامان جس میں بارودی مواد، فیوز اور موبائل فون برآمد کر لیا، ملزم کے پاس نقدی بھی موجود تھی جس کو قبضے میں لے لیا گیا۔

سی ٹی ڈی نے مزید تحقیقات کیلئے دہشت گرد کمانڈر کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا جہاں اس سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

مزید :

قومی -