4 کلو سونا اور ساڑھے 6 کروڑ سلامی،5 ہزار مہمانوں کی شاہانہ کھانوں سے تواضع، مہنگی ترین شادی کس ملک میں ہوئی؟

4 کلو سونا اور ساڑھے 6 کروڑ سلامی،5 ہزار مہمانوں کی شاہانہ کھانوں سے تواضع، ...
4 کلو سونا اور ساڑھے 6 کروڑ سلامی،5 ہزار مہمانوں کی شاہانہ کھانوں سے تواضع، مہنگی ترین شادی کس ملک میں ہوئی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ میں معروف صنعتکار کی شادی اتنی پرآسائش تھی کہ دلہن کو 4 کلو سونا اور دلہے کو ساڑھے 6 کروڑ کی سلامی ملی، مہنگی ترین شادی پر بے دریغ اخراجات کئے گئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترکیہ کی کاروباری شخصیت آدم دورماز اور سزداریگیزار کی شادی میں 5 ہزار مہمانوں نے شرکت کی جو ترکیہ کے علاوہ بیرون ممالک سے خصوصی طور پر آئے جن میں عراق، ایران، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ سمیت ممالک شامل ہیں۔ شادی میں آئے مہمانوں کی شاہانہ تواضع کی گئی، منفرد ڈشوں کا اہتمام کیا گیا جن کیلئے 100 بکریاں ذبح کی گئیں۔ چاول کی مختلف سوغاتیں، زاتزکی اور رنگ برنگی مٹھائیاں بھی دسترخوان کی رونق بڑھا رہی تھیں۔ 

شاندار دعوت کے بعد مہمانوں نے بھی کسر نہ چھوڑی اور دلہن کو 4 کلو سونے پر مشتمل زیورات شادی کے تحفے میں دیئے اور دلہے کو ساڑھے 6 کروڑ کی سلامی دیدی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -