اس دوڑ لگاتی دنیا میں کسی کو بجھتا دیکھو تو اُس کے سامنے اُس کی خوبیاں بیان کرو۔۔۔

تحریر : ریحان سحر
اس دوڑ لگاتی دنیا میں جب تم کسی کو بجھتا دیکھو تو اُس کے سامنے اُس کی خوبیاں بیان کرو، اُسے بتاؤ کہ وہ ایک قیمتی انسان ہے، اُس کے سامنے زندگی کے خوبصورت دِنوں اور یادوں کا ذکر کرو تا کہ وہ پھر سے جی اُٹھے...
ہمارا مسئلہ پتہ ہے کیا ہے؟ ہم لوگوں کے دکھ درد میں اُنکا مذاق اڑاتے ہیں اور بہت سے لوگ اسی دکھ کی وجہ سے ہی مر جاتے ہیں
اپنا حال لوگوں کے سامنے بیان نہیں کر پاتے اور اندر ہی اندر یہ آتش کا پرکالا اُنہیں ختم کر دیتی ہے
لوگوں کو دکھ نہ دو، لوگوں کو سن لو، کسی کی مدد نہیں کر سکتے تو کم از کم اس کے ساتھ ہمدردی تو رکھ سکتے ہو
یہ ہمدردی اس صدی میں اس دنیا میں کم ہو رہی ہے
اور اگر یہ ناپید ہو گئی تو ہم اشرف المخلوقات کے خطاب سے گر جائیں گے.....!