” ہوٹل کے کمرے سے اپنی ماں کی لاش لے جاﺅ“ 12 سال بعد بچوں کو ماں سے متعلق پیغام موصول، افسوسناک خبر 

” ہوٹل کے کمرے سے اپنی ماں کی لاش لے جاﺅ“ 12 سال بعد بچوں کو ماں سے متعلق ...
” ہوٹل کے کمرے سے اپنی ماں کی لاش لے جاﺅ“ 12 سال بعد بچوں کو ماں سے متعلق پیغام موصول، افسوسناک خبر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے شہر ” تھانے “ کے ہوٹل سے 47 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی اطلاع خاتون کے بچوں کو اس کے بوائے فرینڈ نے میسج بھیج کر کی اور کہا کہ لاش کمرے میں ہے اسے لے جاﺅ اور آخری روسومات ادا کر دو ۔
تفصیلات کے مطابق یہ لاش ہوٹل سائی لیلا کے کمرے سے برآمد ہوئی، 47 شاہ جہان اختر نامی خاتون اپنے 40 سالہ بوائے فرینڈ کے ساتھ ہولٹ میں یقام کیلئے آئی تھی اور وہ دونوں لمبے عرصہ سے اکھٹے ہی رہ رہے تھے ۔بوائے فرینڈ جسے ملزم ٹھہرایا جارہاہے ، وہ موقع سے فرار ہو چکاہے ، پولیس نے ا س کی تلاش بھی شرو کر دی ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیاہے ۔خاتون کا 22 سالہ بیٹا اور 20 سالہ بیٹی ہے ، اس کی 24 سال قبل شادی ہوئی تھی لیکن 12 سال پہلے اس نے اپنے شوہر کو چھوڑ دیا اور اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رہنے لگی ،شروع شروع میں خاتون کے شوہر ، بچوں اور بہن نے اس کی تلاش کی لیکن وہ نہیں ملی۔
شاہ جہان اختر کے بیٹے اور بیٹی کو کئی سالوں بعد اچانک ایک نامعلوم نمبر سے پیغام موصول ہوا جس میں درج تھا کہ تمہاری ماں کی موت ہو چکی ہے ، فیملی حیرانگی میں ہوٹل پہنچی اور سٹاف سے کمرہ کھلوایا ۔ بوائے فرینڈ وہاں سے جا چکاتھا اور ہوٹل کا آدھا کرایہ بھی ادا کر گیا تھا ۔
فیملی کو جو پیغام موصول ہوا اس میں کہا گیا تھا کہ ” آپ کی بہن کئی بیماریوں میں مبتلا تھی ، میں نے ان تمام سالوں میں اس کا خیال رکھا ، لیکن اب اس کی موت ہو گئی ہے ،ہم ہوٹل سائی لیلہ میں رہ رہے تھے ، مہربانی کر کے لاش لے جائے اور آخری روسومات ادا کر دو ۔“
ابتدائی طور پر لاش پر کسی قسم کے زخم کے نشان موجود نہیں ہیں تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کوئی حتمی رائے قائم کی جاسکے گی ، ، ابتدائی طور پر حادثاتی موت کا مقدمہ درج کیا گیاہے ، بوائے فرینڈ کی تلاش بھی جاری ہے ، جس نمبر سے پیغام بھیجا گیا وہ بھی ابھی تک بند ہے ۔