چودھری شجاعت کی کیمپ جیل میں پرویزالٰہی سے ملاقات، حال احوال دریافت کیا

چودھری شجاعت کی کیمپ جیل میں پرویزالٰہی سے ملاقات، حال احوال دریافت کیا
چودھری شجاعت کی کیمپ جیل میں پرویزالٰہی سے ملاقات، حال احوال دریافت کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ق)کے صدر چودھری شجاعت نے کیمپ جیل میں پرویزالٰہی سے ملاقات کی، چودھری شجاعت نے پرویز الٰہی کا حال احوال دریافت کیا۔

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ق)کے صدر چودھری شجاعت نے کیمپ جیل میں پرویزالٰہی سے ملاقات کی،چودھری شجاعت کے ہمراہ چودھری سالک ، چودھری وجاہت بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

صدر ق لیگ نے پرویز الٰہی کا حال احوال دریافت کیا،ملاقات میں سیاسی حالات پر بھی گفتگو کی گئی ۔

پرویز الٰہی کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ کی بھی کیمپ جیل آمد ہوئی  ، ڈاکٹرز نے تحریک انصاف کے صدر کا طبی معائنہ کیا گیا،پرویز الٰہی کے میڈیکل چیک اپ کیلئے ڈاکٹر عامر، ڈاکٹر عبدالباسط کیمپ جیل آئے۔