امریکہ میں خون کی ہولی، فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 28 زخمی، 3 کی حالت نازک

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے شہر بالٹی مور میں اندھا دھند فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ 28 بُری طرح زخمی ہو گئے جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بروکلین ڈے ایونٹ میں پیش آیا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کا تاحال پتہ نہیں لگایا جا سکتا، شہر کے جنوب میں لوگ بروکلین ڈے کے موقع پر بڑی تعداد میں جمع تھے کہ ایک شخص نے آ کر اندھا دھند گولیاں چلانا شروع کر دیں۔
فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی تاہم اس دوران 2 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 28 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔