لنڈی کوتل میں مخالف گروہوں میں تصادم ، 14 افراد لہولہان، 5 کی حالت نازک

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لنڈی کوتل میں خونریز تصادم کے دوران 14 افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے 5 کی حالت نازک ہے، پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق زمین کے تنازع پر لڑائی خونریز تصادم میں بدل گئی، دونوں جانب سے مار کٹائی کے دوران 14 افراد زخموں سے چور ہو گئے، پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ 5 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب پشاور کے ہسپتال بھجوا دیا گیا۔
پولیس نے لڑائی میں شریک 4 افراد کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا اور تفتیش شروع کر دی۔