تربیلا ڈیم کا سپل وے ایک گھنٹے کیلئے کھلا رکھنے کے بعد دوبارہ بند، وجہ سامنے آگئی

صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تربیلا ڈیم کا سپل وے ایک گھنٹے کیلئے کھلا رکھنے کے بعد دوبارہ بند کر دیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1511 اعشاریہ 8 فٹ ہے، سپل وے کے کھولنے کی وجہ سے اخراج ایک لاکھ 98 ہزار فٹ تک بڑھ گیا۔سپل وے بند ہونے کے بعد ڈیم سے پاور ہاو¿س کے راستے اخراج ایک لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 12 ہزار کیوسک ہے۔