برطانیہ کا سٹوڈنٹ ویز ا پالیسی پر نظر ثانی سے انکار
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے ملک کی تقریباً 70 اعلیٰ یونیورسٹیوں کے طلبہ کے ویزہ قوانین میں تبدیلی پر نظر ثانی کی درخواست کو مسترد کر دی ہے۔وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے نام لکھے گئے خط میں یونیورسٹیوں کے سربراہان نے کہا تھاکہ بھارت اور دیگر غیر یورپی ممالک سے آنے والے طلبہ ان نئے ویز قوانین سے متاثر ہوں گے اور ان طلبہ کی آمد رک جانے کے ساتھ ساتھ برطانیہ کی معاشی صورتحال بھی متاثر ہوگی کیونکہ یہ طلبہ اپنے ساتھ زرمبادلہ لاتے تھے ۔اس کے علاوہ برطانیہ کے اندر بین الاقوامی طلبہ کی آمد کا سلسلہ بھی رک جائے گا لہٰذا ویزہ قوانین میں تبدیلی پر نظرثانی کی جائے مگر حکومت نے ان سربراہان کی تمام تر دلیل نظر انداز کرتے ہوئے یہ درخواست مسترد کردی ہے۔