راولپنڈی میں ڈکیتی کی کوشش ناکام ، اہل خانہ نے ملزمان کو پکڑ لیا
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)تھانہ آراے بازا رکی حدود میں اہل خانہ نے کی ہمت اور ڈاکوﺅں کی ناقص حکمت عملی نے گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی جبکہ ملزمان کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیاگیا۔ تھانہ آراے بازار سے چند قدم کے فاصلے پر موجود گھر میں دوڈاکو گھس آئے جنہوں نے اسلحے کے زورپر اہل خانہ کو لوٹنے کی کوشش کی کہ اِسی دوران مزاحمت پر ایک ڈاکو کی فائرنگ سے دوسرازخمی ہوگیا جس پر اہل خانہ نے دونوں کو قابو کرلیا اور قریب ہی واقع تھانے سے پولیس کی نفری فوری پہنچ گئی ۔پولیس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاہے جبکہ دوسرے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔