ڈاکٹرشکیل کی رہائی تک پاکستان کی امریکی امداد بند کرنے کا مطالبہ

ڈاکٹرشکیل کی رہائی تک پاکستان کی امریکی امداد بند کرنے کا مطالبہ
ڈاکٹرشکیل کی رہائی تک پاکستان کی امریکی امداد بند کرنے کا مطالبہ

  


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر باراک حسین اوباما کو تجویز پیش کی گئی ہے کہ اُسامہ بن لادن کی ہلاکت میں اہم کردار اداکرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی تک پاکستان کی بیروی امدادبند کردی ۔یہ تجویز امریکہ کے دواراکین پارلیمنٹ نے صدر اوباما کو تحریری خط میں پیش کی ہے جس کے مطابق اُسامہ بن لادن کی تلاش میں سی آئی اے کی مدد کرنے کے لیے ڈاکٹر آفریدی نے ایک ایک دروزاہ کھٹکھٹایا جس پر ڈاکٹر شکیل کی سزا کی بجائے رہائی کے ساتھ ساتھ انعام کے طور پر اُن کی تکریم اور اعزاز کا حق دار ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان نے اُسے سزادے دی ۔سینیٹر رانڈپال او رکانگرس کے رکن ڈانا روپرا بیکر نے اپنے خط میں لکھاہے کہ جو ملک امریکی ٹیکس دہندگان کے خون پسینے کی کمائی کا احترام نہیں کرتا،اُسے امریکہ سے امداد لینے کا حق دار نہیں ہوناچاہیے اور اِس مقصد کے لیے باقاعدہ قانون سازی کی جاناچاہیے۔

مزید : قومی


loading...