حکومت عوامی امنگو ں پر پورا نہیں اتری:فضل الرحمان

حکومت عوامی امنگو ں پر پورا نہیں اتری:فضل الرحمان
حکومت عوامی امنگو ں پر پورا نہیں اتری:فضل الرحمان

  



اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں حکومت عوام کی امنگوں پر پوری نہیں اتری ۔جامعہ قاسم العلوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں تصادم اخلاقی دیوالیہ پن ہے، سب کو اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہو گی۔ عوام کے نمائندے ہنگامہ آرائی کریں یہ غیرمہذب طرز عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پچھلے پانچ سالوں میں بجلی کا بحران ختم کرنے میں ناکام رہی ہے جس سے صنعتیں تباہ ہو رہی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی پر پارلیمانی سفارشات پر عمل ہونا چاہیے کیونکہ پارلیمنٹ سے کوئی بالاتر نہیں۔

مزید : اسلام آباد