کراچی میں مزید پانچ افراد ہلاک،متعدد گرفتار

کراچی میں مزید پانچ افراد ہلاک،متعدد گرفتار
کراچی میں مزید پانچ افراد ہلاک،متعدد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)روشنیوں کے شہر کراچی میں ٹا رگٹ کلنگ ارو فا ئر نگ کے واقعات میں خا تو ن سمیت پا نچ افرادجا ں بحق اور متعددزخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے یثرب گوٹھ سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ گلستان جوہر بلاک 15 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سالہ غلام شبیر اور 29 سالہ آفتاب مگسی جاں بحق اور ان کا ساتھی زخمی ہوگیا۔ پولیس نے یہ واقع کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیاہے سکھن کے علاقے بھینس کالونی میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق اور پا نچ زخمی ہو گئے ہیں۔ مبینہ ٹاﺅن سے اغواءہونے والی بچی ارم کی لاش بھی 20 روز بعد سچل کے علاقے سے برآمد کر لی گئی۔ پرا نی سبزی منڈی کے قریب فا ئرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو نے وا لی خا تو ن ہسپتا ل میں دم تو ڑ گئی۔ دوسری جانب رینجرز نے کورنگی سے تین ٹارگٹ کلرز فیصل، فہیم اور ارشد عرف اسد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو کلاشنکوف اور 3 پستول برآمد کر لیے ہیں۔ ملزمان شہریوں کو فائرنگ اور اغوا کے بعد قتل کرنے کی 20 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔ لیاری کھڈا مارکیٹ سے بھی رینجرز نے لیاری گینگ وار کے اہم ملزم سجاد عرف جاوید کھتری کو گرفتار کر لیا۔ملزم ٹارگٹ کلنگ، اغوا ، منشیات فروشی اور پولیس مقابلوں سمیت درجنوں سنگین وارداتوں میں مطلوب تھااور اس کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ شہر میں جاری بد امنی اور پرتشدد کاروائیوں کے باعث نظام زندگی شدید متاثر ہے۔

مزید :

کراچی -