متحدہ نے سند ھ کا شیڈو بجٹ بھی پیش کردیا

متحدہ نے سند ھ کا شیڈو بجٹ بھی پیش کردیا
متحدہ نے سند ھ کا شیڈو بجٹ بھی پیش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ کے لئے 4 سو 94 ارب روپے کا شیڈو بجٹ پیش کر دیا ہے جس میںحکومتی اخراجات کرنے اور قیمتوں پر کنٹرول کیلئے مانیٹرنگ تجاویز میں کہا گیاہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماو¿ں سردار احمد، فیصل سبز واری اور دیگر رہنماو¿ں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ متحد ہ نے کہا کہ سندھ کابجٹ کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز دی ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز پر سستی اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور کاشت کاروں کو سبسڈی دی جائے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز میں رہنے والوں کو گندم پر سبسڈی ملنی چاہیے۔ بجٹ کے بعد قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے ہر تین ماہ بعد مانیٹرنگ ہونی چاہیے۔ انہوں نے یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے راشن کارڈز کے اجرا کا بھی مطالبہ کیا۔ ایم کیو ایم کے رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ وہ خسارے کا بجٹ نہیں چاہتے بلکہ ان کا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت مہیا کرنا ہے۔

مزید :

کراچی -