سسی پلیجو سے وزارت واپس لینے کا فیصلہ
سسی پلیجو سے وزارت واپس لینے کا فیصلہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے وزیر داخلہ منظور وسان کو وزیر بے محکمہ بنانے کے بعد سند ھ کی وزیر ثقافت سسی پلینجوسے بھی قلمندان واپس لے لیاگیاہے اور وزیر بے محکمہ بنادیاگیاہے۔ سسی پلینجو سے قلمندان لینے کافیصلہ وزیر اعلی کی تقریر کا واک آﺅٹ پر کیاگیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سسی پلیجو نے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے جس پر ان سے عا رضی طو ر پر قلمندان لیا جا رہا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ سسی پلیجو نے میری تقریر میں مدا خلت کی اورایک سوا ل کے جوا ب میں انکا کہنا تھا کہ کابینہ اراکین نے ذوالفقارآبادمنصوبے کے ایم اویوپررضا مندی ظاہرکی ۔ وا ضح رہے کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی صوبائی وزیر سسی نے بائیکاٹ کیا تھا ۔ سسی پلیجو کاکہنا تھا کہ کابینہ کے اجلاس میں ذوالفقار آباد کے مسئلہ پر بات نہیں کرنے دی جس پر واک آﺅٹ کیا۔ سسی پلیجو کاکہنا تھا کہ اتحادی جماعت کے 4 ، 4 وزراء کو بولنے دیا گیا مجھے نہیں بولنے دیا گیا۔