اسرائیل کی مخالفت پابندیوں کے باوجود فلسطین نے پہلی مرتبہ ایشیا فٹبال کپ میں رسائی حاصل کرلی

اسرائیل کی مخالفت پابندیوں کے باوجود فلسطین نے پہلی مرتبہ ایشیا فٹبال کپ ...

مالے( نیٹ نیوز) اسرائیل کی تمام تر مخالفت پابندیوں کے باوجود بلند حوصلہ فلسطین نے پہلی مرتبہ ایشیا فٹبال کپ میں رسائی حاصل کرلی۔ ایشن فٹ بال کپ چیلنج ٹورنامنٹ میں فلسطین کا مقابلہ تجربے کار ملک فلپائن سے تھا لیکن جوش نے تجربے کو مات دے دی، فلسطینی کھلاڑیوں نے حریف ٹیم پر پے درپے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا بالاخر کھیل کے 59 ویں منٹ میں اشرف الفواغرا نے گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک صرف کی برتری دلادی جو کھیل کے آخر تک برقرار رہی۔

ایونٹ میں فتح کے بعد فلسطین نے پہلی مرتبہ ایشیا فٹ بال کپ میں رسائی حاصل کرلی ہے۔آسٹریلیا میں 9 سے 31 جنوری تک ہونے والے اس ایونٹ میں فلسطین کے گروپ میں دفاعی چیمپئین جاپان، 2007 کے ایشیا کپ کی فاتح عراق اور اردن شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی