فرنچ اوپن،برڈوچ اور فرنینڈو واڈسکو کی چوتھے راﺅنڈ میں کامیابی

فرنچ اوپن،برڈوچ اور فرنینڈو واڈسکو کی چوتھے راﺅنڈ میں کامیابی

پیرس( نیٹ نیوز) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز مقابلوں میں چوتھے راﺅنڈ میں چیک ری پبلک کے تھامس برڈوچ اور سپین کے فرنینڈو واڈسکو نے کامیابی حاصل کرلی اور اگلے راﺅنڈ تک کوالیفائی کرلیا جبکہ امریکہ کے جان انسراور فرانس کے رچرڈ گیسگو کو شکست کا سامناکرنا پڑا کامیابی حاصل کرنے والے ٹینس سٹار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اگلے راﺅنڈ میں بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے چوتھے راﺅنڈ میں اپنی کامیابی کو محنت کانتیجہ قرار دیا اور اس جیت میں پرستاروں کی حوصلہ افزائی کی بھی تعریف کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی