کیوی باؤلر ڈیرل ٹفی 11 جون کو اپنی 36 ویں سالگرہ منائیں گے

کیوی باؤلر ڈیرل ٹفی 11 جون کو اپنی 36 ویں سالگرہ منائیں گے


آکلینڈ ( نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے باؤلر ڈیرل ٹفی رواں ماہ 11جون کو اپنی 36 ویں سالگرہ منائیں گے ۔ وہ 11جون 1978کو نیوزی لینڈ کے شہر ملٹن میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے اپنے کیرئر کے دوران نیوزی لینڈ کی جانب سے 26 ٹیسٹ،94 ایک روزہ اور 3ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے ہیں ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 427رنز 77 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں 295رنز اور 110کھلاڑیوں کا شکار کیا ۔ ٹوئنٹی 20کرکٹ میں 5رنز اور 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے اپنے کیرئر کا پہلا ٹیسٹ میچ 31مارچ سے 3اپریل 2000 کو آسٹریلیا کیخلاف کھیلا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ بھی 19سے 23 مارچ 2010 کے درمیان آسٹریلیا کے خلاف ہی کھیلا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی