جنوبی افریقی ٹیسٹ کپتان کا اعلان 3 جون کو ہوگا

جنوبی افریقی ٹیسٹ کپتان کا اعلان 3 جون کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ ( نیٹ نیوز)کرکٹ جنوبی افریقہ مارچ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے اپنے سابق کپتان گریم اسمتھ کی جگہ نئے ٹیسٹ کپتان کا اعلان 3جون کو کررہاہے۔یہ اعلان جوہانسبرگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیاجائیگا۔ذرائع کا کہناہے کہ نیا کپتان ہاشم آملہ، ابراہم ڈی ویلئیرز یا فیف ڈوپلیسی میں سے ایک ہوگا۔علاوہ ازیں اس پریس کانفرنس کے دوران کرکٹ جنوبی افریقہ کے نیشنل کنوینر آف سلیکٹر زاینڈریوہڈسن جولائی میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے اسکواڈزکا بھی اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقی ٹیم اپنے دورہ سری لنکا میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔