برازیلین حکام نے ورلڈ کپ کیلئے سیکیورٹی میں اضافہ کردیا

برازیلین حکام نے ورلڈ کپ کیلئے سیکیورٹی میں اضافہ کردیا

ریوڈی جنیرو( نیٹ نیوز)برازیلین حکومت نے فٹبال ورلڈکپ کیلئے سیکیورٹی میں اضافہ کردیاہے۔ ایک لاکھ ستر ہزار اہلکار ہنگامہ آرائی سے نمنٹنے کیلئے تیارہیں۔ صدرڈیلما روسیف نے فوج کو ٹیموں کے ٹریننگ کیمپس اور ہوٹلزکی حفاظت کا حکم دیاہے۔برازیل میں ورلڈ کپ سے قبل بڑھتے ہوئے احتجاجی مظاہروں اور پرتشدد ہنگاموں نے حکام کوسخت اقدامات کیلئے مجبور کردیاہے۔ ارجنٹائن ،انگلینڈ اوردیگر یورپی ممالک سے انتشارپسندوں کی آمد پرصورتحال مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ جس کی وجہ سے حکام نے فوری کارروائی کا فیصلہ کیاہے۔ وزارت دفاع کے مطابق صدر ڈیلما روسیف نے فوج کو ان ہوٹلز اور ٹریننگ کیمپ کی حفاظت کا حکم دیا ہے۔جہاں ورلڈکپ میں شریک بتیس ممالک کے کھلاڑی موجود ہوں گے۔ پیدل فوج کے تیس دستے ریوڈی جنیرو کے باہر میزبان ٹیم کے بیس کیمپ کی سیکیورٹی کیلئے مامور کردیئے گئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی