ورلڈ کپ 2022ءکی میزبانی قطر کو دینے پربدعنوانی کے نئے الزامات سامنے آگئے

ورلڈ کپ 2022ءکی میزبانی قطر کو دینے پربدعنوانی کے نئے الزامات سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لندن ( نیٹ نیوز) ورلڈ فٹ بال فیڈریشن پر ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی قطر کو دینے کے متنازع فیصلے میں بدعنوانی کے نئے الزامات سامنے آگئے۔برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کو لاکھوں خفیہ دستاویزات، ای میلز، خطوط اور بینک میں رقوم منتقل کرنے کے شواہد حاصل ہوئی ہیں ۔ان خفیہ دستاویزات کو اےک برطانوی نشرےاتی ادارے نے بھی دیکھا ہے اور ان کے مطابق محمد بن حمام نے فٹ بال ورلڈ کی میزبانی کے لیے قطر کے حق میں فیصلہ دینے کے بدلے ورلڈ فٹ بال فیڈریشن کے اہلکاروں کو 50 لاکھ ڈالر کی رقم ادا کی تھی۔دستاویزات کے مطابق 65 سالہ محمد بن حمام نے 2022 ءکی میزبانی کے فیصلے سے ایک سال پہلے ہی قطر کے حق میں فیصلے کے لیے راہ ہموار کرنا شروع کر دی تھی۔