گیپکو نے واپڈا انٹر اتھلیٹکس چیمپئن شپ اپنے نام کرلی

گیپکو نے واپڈا انٹر اتھلیٹکس چیمپئن شپ اپنے نام کرلی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی نے 296 پوائنٹس کے ساتھ 45 ویں واپڈا انٹر یونٹ چیمپئن شپ اپنے نام کرلی گیپگو نے چیمپئن شپ کے دوران چھ طلائی دس نقرئی اور چار کانسی کے تمغے اپنے نام کئے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے دوسری جبکہ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی چیمپئن شپ میں خواتین کا ٹائٹل لیسکو نے اپنے نام کرلیا لیسکو نے مجموعی طور پر 314 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ فیسکو نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی اور ملتان الیکٹر ک کمپنی نے تیسری پوزیشن حاصل کی تین روزہ سالانہ اتھلیکٹس مقابلوں کا انعقاد واپڈا سپورٹس بورڈ نے پنجاب سٹیڈیم میں کیا اختتامی تقریب میں ممبر فنانس واپڈا انوار الحق مہمان خصوصی تھے جنہوں نے جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور کھلاڑیوں میں تمغے تقسیم کئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی