ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا بہت دکھ ہے ، کپتان عمران

ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا بہت دکھ ہے ، کپتان عمران

لاہور(این این آئی)ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت یقینی بنانے کیلئے ٹیم کو ایشیا کپ اور چیمپئنزلیگ کی صورت میں دو مواقع ملے ¾ نیدرلینڈز میں جاری ورلڈ کپ کے میچز ٹی وی پر دیکھ کر بہت دکھ ہورہا ہے ¾نظریں ایشین گیمز پر مرکوز ہیں۔ ایک انٹرویومیں محمد عمران نے کہا کہ نیدرلینڈز میں جاری ورلڈ کپ کے میچز ٹی وی پر دیکھ کر بہت دکھ ہورہا ہے، ہمارے لیے اس سے بڑا صدمہ اور کیا ہوگا کہ 4 بار ٹائٹل جیتنے والی ٹیم اس مرتبہ میگا ایونٹ میں شریک ہی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں شرکت یقینی بنانے کیلئے ٹیم کو ایشیا کپ اور چیمپئنزلیگ کی صورت میں دو مواقع ملے، ایونٹس کا آغاز انتہائی اچھے انداز میں کیا تاہم ناک آﺅٹ مرحلے میں ہار نے بڑے صدمے سے دوچار کردیا، گرین شرٹس نے ایشیا کپ سیمی فائنل میں گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے۔قومی ٹیم کے قائد کا کہنا تھا کہ اب ان کی نظریں ایشین گیمز پر مرکوز ہیں، ہم ٹائٹل جیت لیتے ہیں تو ریو اولمپکس 2016 کیلئے بھی کوالیفائی کرجائیں گے، اس بار ایسی کوئی غلطی نہیں کرنا چاہتے جس کا خمیازہ قوم کو بھی بھگتنا پڑے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی