ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والے سری لنکن کھلاڑی تاحال انعامی رقم سے محروم

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والے سری لنکن کھلاڑی تاحال انعامی رقم سے محروم


کولمبو ( نیٹ نیوز) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ٹوئنٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کی انعامی رقم سے محروم ہیں ۔ سری لنکن ٹیم نے ٹوئنٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کو6 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے ورلڈ کپ کا تاج پہلی مرتبہ اپنے نام کیا تھا ۔ سری لنکن کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ جیتنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے 1.1 ملین ڈالر کی انعامی رقم ملنا تھی جبکہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کو 5 لاکھ ڈالر اور ورلڈ کپ جیتنے پر ایک ملین ڈالر کی رقم کھلاڑیوں کو وصول ہونا تھی لیکن دو ماہ کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک یہ رقم کھلاڑیوں کو ادا نہیں کی جاسکی ۔ ایک سری لنکن کرکٹ کرکٹر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ابھی تک سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک پیسہ بھی ادا نہیں کیا گیا ۔ دوسری جانب سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے تسلیم کیاہے کہ کھلاڑیوں کو رقم کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی