مصباح الحق عمران سے بہتر کپتان ، اجمل کے بیان پر بحث

مصباح الحق عمران سے بہتر کپتان ، اجمل کے بیان پر بحث

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل کی طرف سے مصباح الحق کو عمران خان سے بہتر کپتان قرار دینے پر کرکٹ کے حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے ۔ معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق مصباح الحق کی ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں میں بطور کپتان کامیابی کی شرح عمران خان سے واقعی بہتر ہے ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم نے عمران خان کی قیادت میں 139 ایک روز میچ کھیلے جن میں 75 میچوں میں اسے کامیابی حاصل ہوئی اور 59 میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ایک میچ ٹائی اور 4 بغیر نتیجہ کے ختم ہوئے اس طرح عمران خان کی کپتانی میں ون ڈے میچوں میں پاکستان کی کامیابیوں کا تناسب 55.92 رہا جبکہ مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم 71 میچوں میں میدان میں اتری ان میں سے 39 میچوں میں پاکستانی ٹیم فاتح رہی جبکہ 29 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دو میچ ٹائی اور ایک بغیر نتیجے کے ختم ہوا اس طرح ون ڈے میچوں میں مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم کی کامیابی کا تناسب 57.14 فیصد رہا ۔