فنکاروں کی نمائندہ بن کر پنجاب اسمبلی میں ہوں، کنول

فنکاروں کی نمائندہ بن کر پنجاب اسمبلی میں ہوں، کنول

لاہور (فلم رپورٹر)فنکاروں کے معاوضے بڑھانے کے حوالے سے حکومتی قرارداد کو شوبز حلقوں میں بہت پسند کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے اداکارہ ایم پی اے کنول کی کوششوں کو بھی سراہا جا رہا ہے۔ کنول کا کہنا ہے کہ وہ فنکاروں کی نمائندہ بن کر پنجاب اسمبلی میں ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ فلم ،ٹی وی، تھیٹر اور ریڈیو سمیت تمام شعبوں میں کام کرنے والے فنکاروں ، شعراء، ڈرامہ رائیٹر، اور کمپئرز سمیت سب کا خیال رکھا جائے۔کنول نے کہاموجودہ قائد نواز شریف اورشہباز شریف بھی فنکاروں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے نیک جذبات رکھتے ہیں۔ انشاءاللہ جلد فنکاروں کو خوشخبری ملے گی۔

مزید : کلچر