عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کےلئے چار رکنی قومی ٹیم کا اعلان

عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کےلئے چار رکنی قومی ٹیم کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) پاکستان سکوائش فیڈریشن نے عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کےلئے چار رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیاہے۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کےلئے قومی ٹیم کے انتخاب کےلئے ٹرائلز اسلام آباد کے مصحف سکوائش کمپلیکس میں منعقد ہوئے۔ پانچ روزہ ٹرائلز کے آخری دن علی بخاری اور طیب اسلم کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں طیب اسلم نے علی بخاری کو کانٹے دار مقابلے کے بعد3-2 سے شکست دی۔قومی کوچ جمشید گل اورفہیم گل نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ طیب اسلم اپنے تمام 7میچز جیت کر پہلے نمبر پر رہے، علی بخاری 6 فتوحات کے ساتھ دوسرے،عاصم خان5کے ساتھ تیسرے جبکہ اسرار احمد4 میچ جیت کر چوتھے نمبر رہے۔