پاک بھارت جوڈو کی خواتین کھلاڑیوں کامشترکہ تربیتی کیمپ آئندہ ماہ ہوگا

پاک بھارت جوڈو کی خواتین کھلاڑیوں کامشترکہ تربیتی کیمپ آئندہ ماہ ہوگا

 اسلام آباد (این این آئی)پاک بھارت جوڈو کی کھلاڑیوں کا مشترکہ تربیتی کیمپ آئندہ ماہ ہو گا اور پاکستان جوڈو فیڈریشن دس خواتین کھلاڑیوں کو مشترکہ تربیتی کیمپ کے لئے بھیجوائے گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق فیڈریشن نے مختلف بین الاقوامی مقابلوں کے لئے قومی خواتین کھلاڑیوں کو آئندہ ماہ بھارت بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں پر وہ بھارتی خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ بھارت میں مشترکہ تربیتی کیمپ میں تربیت حاصل کرے گی۔اور قومی خواتین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی