گلوکار جیمز بران کی زندگی پر مبنی ڈرامہ فلم "گیٹ آن اپ" کا ٹریلر جاری
نیویارک( نیٹ نیوز)اپنی لاجواب گائیکی اور بے مثال موسیقی سے لاکھوں کروڑوں دِلوں پر راج کرنے والے معروف امریکی سنگر جیمز بران کی زندگی پربننے والی نئی ڈرامہ فلم "گیٹ آن اپ " کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے ۔ہدایتکارٹیٹ ٹیلر کی اس بائیو پک فلم میں ایک غریب امریکی بچے کا گلوکار بننے اور شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے کے سفر میں پیش آنے والے نشیب و فراز کو انتہائی خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے۔یونیورسل پکچرز کے تحت مکمل ہونیوالی ڈرامہ سے بھرپور اس فلم میں منفرد اسٹائل کے مالک آنجہانی سنگر جیمز بران کاکردارچیدویک باس مین نے ادا کیا ہے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نیلسن ایلس اورٹیکا سمپ ٹراہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔