جرمنی نے یکطرفہ مقابلے میں جنوبی افریقہ کو ہرادیا

جرمنی نے یکطرفہ مقابلے میں جنوبی افریقہ کو ہرادیا

                      ڈین ہاگ(نیٹ نیوز)ہالینڈ میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں مضبوط ٹیم جرمنی نے یک طرفہ مقابلہ کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 4-0 سے شکست دیدی جرمنی کی ٹیم پورے میچ میں چھائی رہی اور اس نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع ہی نہیں دیا جرمنی کی ٹیم نے پہلے ہاف میں دوگول سکور کئے جبکہ دوسرے ہاف میں بھی اس نے دو گول سکور کئے اور کامیابی آسانی سے اپنے نام کرکے ورلڈ کپ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی جرمن کپتان نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ہم نے کامیابی حاصل کی ہے اور ہم اپنے اگلے میچ میں بھی اسی طرح محنت سے کھیلیں گے اور کامیابی کا سہرا اپنے سر سجائیں گے ہم نے اس مرتبہ ورلڈ کپ ٹائٹل جتنے کا عزم کئے رکھا ہے یاد رہے کہ جرمنی کی ٹیم ان ٹیموں میں شمار ہے جن کے بارے میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ وہ اس مرتبہ ورلڈ کپ ہاکی ایونٹ اپنے نام کرے گی دوسری طرف آج آسٹرےلےا اور اسپےن کی مردوں کی ٹےم آمنے سامنے ہوگی جبکہ انگلےنڈ اور بھارت کی مردوں کی ٹےم کا مقابلہ بھی آج ہوگا جبکہ ملائےشےا اور بلجیم کی مردوں کی ٹیمیںبھی آج ہی ٹکرائیں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی