سلمان خان اور کترینہ کیف ایک بار پھر ایک ساتھ

سلمان خان اور کترینہ کیف ایک بار پھر ایک ساتھ
سلمان خان اور کترینہ کیف ایک بار پھر ایک ساتھ

  

ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی وڈ کے مقبول اداکار اور اداکارہ سلمان خان اور کترینہ کیف نے ایک ساتھ آخری فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کی تھی جو دو سال پہلے ریلیز ہوئی تھی۔ایک زمانہ تھا جب ان دونوں میں بے حد قربتیں تھیں اور دونوں قریبی دوست تصور کیے جاتے تھے لیکن پھر دونوں کے راستے جدا ہو گئے۔ہدایتکار ساجد ناڈیاڈوالا اپنی آنے والی فلم ’کک‘ کی پروموشن کے لیے سلمان خان اور کترینہ کیف کو ساتھ لانے کی کوشش میں ہیں۔فلم ’کک‘ میں سلمان اور جیکلین فرناڈیز نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ ساجد اس کے لیے ایک پرموشنل ویڈیو بنانا چاہتے ہیں جس میں وہ کترینہ کو لینا چاہتے ہیں۔ساجد کے مطابق ’سلمان اور کیٹ (کترینہ) ساتھ میں بڑے پیارے لگتے ہیں اور ان دونوں کے ساتھ آنے سے فلم کی تشہیر میں بڑی مدد ملے گی۔

مزید : کلچر