شاہد کپور کی افیئرز کی خبریں ایک پھر منظر عام پر آگئیں

شاہد کپور کی افیئرز کی خبریں ایک پھر منظر عام پر آگئیں

ممبئی ( نیٹ نیوز)شاہد کپور جب سے بالی وڈ میں آئے ہیں تب سے فلموں کی وجہ سے کم اور اپنے مبینہ افیئرز کے سبب زیادہ بحث میں رہتے ہیں۔کچھ دنوں پہلے تک ان کی سوناکشی سنہا سے گہری دوستی تھی اور دونوں کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔اس کے بعد ان کی جیکلین فرناڈیز کے ساتھ قربتوں کی باتیں سامنے آتی رہیں۔اطلاعات کے مطابق شاہد کپور اداکارہ رچا چڈھا کے ساتھ اپنا زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔ دونوں کے گھر پاس پاس ہیں۔ دونوں اکثر ملتے جلتے ہیں اور جم بھی ساتھ ہی جاتے ہیں۔اس سے پہلے شاہد کا نام کرینہ کپور، پرینکا چوپڑہ اور ودیا بالن جیسی اداکاراو¿ں کے ساتھ بھی لیا جاتا رہا ہے۔

مزید : کلچر