تیز رفتار ٹرک نے باپ بیٹی کو کچل دیا،دونوں موقع پر جاں بحق

تیز رفتار ٹرک نے باپ بیٹی کو کچل دیا،دونوں موقع پر جاں بحق
تیز رفتار ٹرک نے باپ بیٹی کو کچل دیا،دونوں موقع پر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ملک خیام رفیق)شاہدرہ کے علاقہ میں تیز رفتار ٹرک نے 9بچوں کے باپ کو مستقبل کی ڈاکٹر بیٹی سمیت کچل کر زند گی کی قید سے آزاد کر دیا ۔دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔پو لیس نے لواحقین کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ڈرائیوراور کنڈیکٹر کو گرفتار کر لیا جبکہ لاشوں کو ضروری کا روائی کے بعدورثاءکے حوالے کر دیا ۔مو ت کی اطلا ع ملنے پر گھر میں گہرام مچ گیا ۔ با پ بیٹی کی مو ت پر اہل خانہ دھاڑیں مار کر روتے رہے۔تفصیلا ت کے مطا بق فیروز والا کے نو احی گا ﺅں 49چک کا رہا ئشی اسراراور اسکی بیٹی انعم شا ہدرہ میں واقع اکیڈمی سےپڑھنے کے بعد مو ٹر سائیکل پر سواراپنے گھر جا رہی تھی کہ شا ہدرہ موڑ کے قریب پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے کچل دیا جس سے مستقبل میں ڈاکٹر بننے کے خواب سجا ئے 16سالہ انعم والد سمیت مو قع پر ہی دم توڑ گئی ۔پو لیس نے ہلا ک ہو نے والے اسرار کے بھا ئی وقار کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان اسد خان اور صابر خان کو گرفتار کر لیا ہے ۔پو لیس نے لا شیں ضروری کا روائی کے بعد لو احقین کے حوالے کر دیں ۔

مزید :

جرم و انصاف -