انجلیناجولی کی جنگ میں جنسی تشدد کے خاتمے کی مہم کا آغاز

انجلیناجولی کی جنگ میں جنسی تشدد کے خاتمے کی مہم کا آغاز
انجلیناجولی کی جنگ میں جنسی تشدد کے خاتمے کی مہم کا آغاز

  

لندن (نیٹ نیوز )اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی خصوصی ایلچی اور معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے مختلف بحرانوں جنسی تشدد کے بطور ہتھیار استعمال کے خلاف ایک منصوبے پر کام کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسلے میں وہ اگلے ماہ لندن میں ہونے والے عالمی سمٹ میں بطور شریک سربراہ شرکت کریں گی۔تنازعات میں جنسی تشدد کے خاتمے کے بارے میں ہونے والا عالمی سمٹ دس سے تیرہ جون تک لندن میں جاری رہے گا۔ برطانوی سیکرٹری خارجہ ولیم ہیگ بھی اس کی سربراہی کریں گے۔منتظمین نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ تنازعات میں جنسی تشدد کے موضوع پر ہونے والے اس پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔بیان کے مطابق اجلاس کی کوشش ہو گی کہ جنگ کے دوران جنسی تشدد جیسے معاملے کے بارے میں ایک ناقابل تنسیخ موقف اپنایا جا سکے۔ نیز سمٹ میں ایسے اقدامات بھی تجویز کئے جائیں گے کہ جو اس موقف کو عملی طور پر نافذ کرنے میں مددگار ثابت ہو سکیں۔

مزید : کلچر