نواز شریف کی قیادت میں ملک اندھیروں سے نکل جائے گا،شفقت زہرا

نواز شریف کی قیادت میں ملک اندھیروں سے نکل جائے گا،شفقت زہرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرا بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک اندھیروں سے نکل جائے گا۔لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے ان کے اقدامات قابل قدر ہیں۔گزشتہ روز” پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت زہرا بخاری نے کہا کہ میںقائد اعظم کے بعد اس ملک کی تاریخ میں نوا زشریف سے بڑا قائد مانتی ہوں ۔انہوں نے جو بھی وعدہ کیا ہے اسے ضرور پورا کرتے ہیں نواز شریف اس ملک کو معاشی طاقت بنا کر ہی دم لیں گے ان کے مخالفین کو عقل کے ناخن لینے چاہیں وہ مخالفت برائے مخالفت کی بجائے ان کو کام کرنے دیں۔ایک سوال کے جواب میں شفقت زہرا بخاری نے کہا کہ مجھے مسلم لیگ (ن)کا ایک ادنیٰ سا کارکن ہونے پر فخر ہے کیونکہ مسلم لیگ(ن)ہی ملک کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔

مزید :

کلچر -