توانائی کے نئے منصوبے شروع کرنے کیلئے 260ارب روپے مختص کیے جائینگے

توانائی کے نئے منصوبے شروع کرنے کیلئے 260ارب روپے مختص کیے جائینگے

 اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے اگلے بجٹ میں توانائی منصوبوں پر توجہ مرکوز رکھنے منصوبہ تیار کرلیا ذرائع کے مطابق توانائی کے کئی نئے منصوبے شروع کرنے کیلئے وفاقی بجٹ-15 2014 میں دوسوساٹھ ارب روپے مختص کئے جائینگے سر کاری ذرائع نے بتایا کہ جاری سکیموں کی تکمیل کیلئے کام تیز کرنے کے علاوہ توانائی کے کئی نئے منصوبے شروع کرنے کیلئے وفاقی بجٹ میں 260ارب روپے مختص کئے جائینگے۔نئے منصوبوں میں دیامربھاشاڈیم اورداسوپن بجلی منصوبے شامل ہیں جس سے آٹھ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔969 میگاواٹ کے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے پر کام تیز کیاجائے گا ۔اسی طرح منگلہ ڈیم پربجلی پیدا کرنے والے یونٹ بہتر بنانے کیلئے خصوصی رقم مختص کی جارہی ہے جس سے قومی گرڈ میں تین سو دس میگاواٹ بجلی کا اصافہ ہوگا۔آئندہ مالی سال میں تربیلا ڈیم کے پن بجلی کا چوتھا توسیعی منصوبہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے جس سے دوہزار آٹھ سو میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ گلگت بلتستان میں سات ہزار ایک سو میگاواٹ کے بْنجی پن بجلی منصوبے کی تکمیل اورچترال میں گولان گول پن بجلی منصوبے کیلئے بھی خصوصی رقم مختص کی جائے گی۔ پن بجلی منصوبوں سے سستی بجلی مہیا ہوگی جس سے عوام کو ریلیف ملے گا

مزید : کامرس