رواں سال کے آخرتک پانچ سرکاری اداروں کی نجکاری کرنے کا فیصلہ

رواں سال کے آخرتک پانچ سرکاری اداروں کی نجکاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آبا د(آئی این پی) وفاقی حکو مت کا رواں سال کے آخرتک پانچ سرکاری اداروں کی کی نجکاری مکمل کرنے کا فیصلہ‘ نجکاری سے 494 ارب روپے حاصل ہوں گے۔نجکاری کمیشن کے ذرائع کے مطابق رواں سال کے آخر تک جن 5سرکاری اثاثوں کی نجکاری مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور یو بی ایل شامل ہیں ، ان کے بیشتر شیئرز کی نجکاری جون2014ء تک مکمل ہونا ضروری ہے‘ حبیب بینک اور الائیڈ بینک کے شیئرز کی نجکاری دسمبر تک مکمل کرلی جائے گی۔او جی ڈی سی ایل کے شئیرز کی نجکاری سے1.7 ارب ڈالر، پی پی ایل کے شئیرز سے 31ارب روپے، یو بی ایل سے 69ارب روپے، ایچ بی ایل کے شئیرز کی نجکاری سے 1.9 ارب ڈالر اور اے بی ایل سے 19ارب روپے حاصل ہونے کا امکان ہے۔

مزید : کامرس