جاپان کی صنعتی پیداوار میں 2.5فیصد کمی آگئی ٗ مہنگائی میں 3.2فیصد اضافہ

جاپان کی صنعتی پیداوار میں 2.5فیصد کمی آگئی ٗ مہنگائی میں 3.2فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(این این آئی) جاپان کی صنعتی پیداوار میں 2.5فیصد کمی آگئی ٗ مہنگائی میں 3.2فیصد اضافہ ہوا۔ جاپان کی وزارت کامرس کی طرف سے جار ی کردہ ماہ اپریل کی معاشی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل میں جاپان کی صنعتی پیداوار میں 2.5فیصد کمی آئی ۔ جس میں مارچ میں 0.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ وزارت کے مطابق اپریل میں صنعتی پیداوار تقریباً فلیٹ رہی ہے ٗ فیکٹری پیداوار میں ڈھائی فیصد کمی آئی ۔ اس عرصہ میں ریٹیل سیلز مستحکم رہی۔ رپورٹ کے مطابق مئی میں فیکٹری پروڈکشنز میں 1.7فیصد اضافہ ہوا جس میں جون میں 2فیصد تک کمی آنے کا احتمال ہے ۔ اپریل میں تازہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں 3.2فیصد اضافہ ہوا جبکہ ہاؤس ہولڈ سپینڈ ینگز میں 4.6 فیصد کمی آئی ۔ اپریل میں جاپان میں بیروزگاروں کی شرح بدستور 3.6فیصد پر برقرار رہی ۔

مزید :

کامرس -