عابد شیر علی مسلم لیگ ق کی قیادت کیخلاف زبان سنبھال کر بات کریں،ناصر رمضان

عابد شیر علی مسلم لیگ ق کی قیادت کیخلاف زبان سنبھال کر بات کریں،ناصر رمضان

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ق) لاہور کے ترجمان و سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے مسلم لیگ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عابد شیر علی ہماری قیادت کے بارے میں زبان سنبھال کر بات کریں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کے دیوانوں کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر مجبور نہ کریں شریف برادران رانا ثناء اور عابد شیر علی کی سازشوں کو سمجھیں یہ دونوں دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو برا بھلا کہہ کر اپنی قیادت کو گالیاں نکلوانے کا ماحول پیدا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ چودھری برادران اور علامہ طاہر القادری کے دل میں اسلام اور پاکستانی عوام کا درد ہے، خود شریف برادران ماضی میں لندن میں بیٹھ کر سیاسی اتحاد بناتے ہیں اگر لندن میں ان کی سیاسی ملاقاتیں جائز ہیں تو ہماری قیادت کی ملاقاتیں ناجائز کیسے ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ دھاندلی کے نتیجے میں وجود میں آنے والی حکومت کی اخلاقی حیثیت ختم ہو چکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4