علامہ محمد اسلم صدیقی کا درس ہدایت کی نشست سے خطاب

علامہ محمد اسلم صدیقی کا درس ہدایت کی نشست سے خطاب

لاہور (پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے درس ہدایت کی نشست میں ’’سورۂ الاعراف‘‘کی آیت نمبر54 تا آیت نمبر 64 کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرک کی وجہ سے کفر نے کئی برائیوں کو جنم دیا ہے، جبکہ مشرکین نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کئی اوروں کو شریک بنا ر کھا ہے، لیکن مشرکین یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ خالق بھی ہے، مالک بھی ہے۔ قرآن کریم میں صفات ہی صفات ہیں۔ یہ بھلائی کا راستہ دکھاتا ہے۔ تم اپنے رب کو یاد کرو یا نہ کرو وہ سنتا بھی ہے اور دیکھتا بھی ہے اور وہ باخبر ہے جہاں ہماری عقلیں کم پڑتی ہیں۔ وہاں ہمارا رب ہی کام کرتا ہے، وہ ارتقاء کو جانتا ہے حضرت آدم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے اپنی دست قدرت سے پیدا کیا اللہ کی وسعتوں کا کوئی اندازہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انسان اپنے اندر عاجزی پیدا کرے تو اس کے اندر تکبر نہیں آ سکتا انسان کے احساسات اور جذبات محدود ہیں۔ یہ سورج چاند ستارے اللہ ہی کے حکم سے نکلتے ہیں، جبکہ اللہ نے زمین اور آسمان کو چھ روز میں پیدا کیا۔ اللہ کا حیرت انگیز نظام ہے اور یہ نظام دنیا اُسی کے حکم سے چل رہا ہے۔ فرمایا کہ تم زمین پر فساد برپا نہ کیا کرو، بلکہ تم زمین پر فساد سے بچنا، کبھی چاند ستارے آپس میں نہیں ٹکرائے۔

اگر تم اللہ اور اس کے رسول ؐ کی پیروی کر لو تو زمین پر کبھی فساد برپا نہیں ہو گا

مگر افسوس نظام کی خرابی یہ ہے کہ آج بیوی اپنے خاوند سے خیانت کرتی ہے اور خاوند اپنی بیوی سے خیانت کرتا ہے، یہی برائی کی بنیاد ہے جبکہ ہم نے اندھیر نگری مچا رکھی ہے جس کے لئے خلق ہے اسی کے لئے امر ہونا چاہئے، اللہ تمام جہانوں کا مالک ہے، بلکہ وہ ہر چیز کا مالک و خالق ہے۔ وہ مردہ زمین کو زندہ کرتا ہے، بنجر زمین کو زرخیز بنا دیتا ہے۔ یہی وہ نشانیاں ہیں، تمہارے رب کی، اللہ کے حکم سے ہر مردہ چیز زندہ ہو گئی۔ نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری محمد اعجاز نے کیا جبکہ نشست کے اختتام پر ڈاکٹر اسلم صدیقی نے خصوصی دُعا بھی کرائی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4