عوام جمہوریت کے خلافسازشوں میں شریک نہیں ہوں گے،چودھری سلیم علی

عوام جمہوریت کے خلافسازشوں میں شریک نہیں ہوں گے،چودھری سلیم علی

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما ءچودھری سلیم علی نے کہا ہے کہ حکومت کی سائیڈپر تعمیروترقی جبکہ پی ٹی آئی کی طرف تشددہے عوام کسی صورت جمہوریت کیخلاف پرتشدداورتوڑپھوڑکی کارروائیوں میں شریک نہیں ہوں گے لندن میں جواقتدارکیلئے اتحادبناہے اس کاکوئی سیاسی پروگرام اور مستقبل نہیںچودھری برادران اورطاہرالقادری کاطرزسیاست پاکستان کے قومی مفادات سے مطابقت نہیں رکھتاوہ والٹن روڈ پرایک تقریب سے خطاب کررہے تھے چودھری سلیم علی نے مزید کہا کہ یہ لوگ عوام سے ہمدردی کی بنیادپرنہیں بلکہ پاکستان کی منتخب قیادت کے ساتھ بدترین تعصب اورحسد جبکہ جمہوریت دشمنی کی بنیادپر اکٹھے ہوئے ہیں اسلئے یقینا عوام انہیں مستردکردیں گے پی ٹی آئی کی قیادت بھی شوق سے اس گرینڈالائنس کاحصہ بنے وزیراعظم میاں نوازشریف اپنے بیٹے کے ہمراہ بھارت کے کسی بزنس ٹائیکون سے نہیں ملے ،عوام کوگمراہ کرنے کیلئے بار بار جھوٹ بولنا عمران خان کی فطرت کاحصہ ہے حافظ آبادمیں ضمنی الیکشن والے حلقہ میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکان پنجاب اسمبلی کے ساتھ جوشرمناک رویہ اختیار کیا اس پرعمران خان قوم سے معذرت کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4