اسلام ہی حقوق نسواں کا علم بردار اور حقیقی ضامن ہے، عبدالغفور راشد

اسلام ہی حقوق نسواں کا علم بردار اور حقیقی ضامن ہے، عبدالغفور راشد

لاہور(سٹاف رپوررٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ناظم تعلیمات اور وزیر اعلیٰ پنجاب کوآرڈی نیٹر برائے مذہبی امور پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ اسلام ہی دراصل حقوق نسواں کا علم بردار اور حقیقی ضامن ہے آرٹ اور کلچر کے پردے میں عورت کا استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا اسلام نے عورت کو وہ حقوق دئے ہیں جو کسی اور مذہب نے نہیں دئیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی تصنیف ” کامیاب خاتون‘ ‘ کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت ممتاز مورخ اور مصنف مولانا محمد اسحق بھٹی نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد شفیق خاں نے کہا کہ جدیدیت کا مطلب ہم نے یہ لے لیا ہے کہ مرد اور عورت مادر پدر آزاد ہو جائیں، مولانا محمد اسحق بھٹی نے کہا کہ عورت تعلیم میں مردوں سے بھی آگے جا سکتی ہے لیکن حدود وہی رہیں گے جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اس کے لئے مقرر کئے ہیں حافظ بابر فاروق رحیمی نے کہا کہ اسلام نے عورت کو جو حقوق دیئے ہیں وہ موجودہ تقاضوں سے ہم آہنگ ہیںرانا تنویر نے کہا کہ قرآن پاک نے عورت کو بہت اونچا مقام دیا ہے تقریب میں حافظ یوسف سراج، حافظ ممتاز حسین، قاری یاسین طہٰ، محمود الحسن اسد، حاجی عبدالقیوم، چوہدری شوکت ضیائ، میاں عتیق الزمان، مولانا عبدالستار نیازی ودیگر نے بھی شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4