زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں گو ل میز کانفرنس کل ہوگی

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں گو ل میز کانفرنس کل ہوگی

فیصل آباد(آن لائن)پاکستان اور بھارت کے درمیان زراعت کے سیکٹر میں حکومتی پالیسی اورتجارت کے مواقع فراہم کرنے کے لئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ایک روز گو ل میز کانفرنس(کل) 3جون کو منعقد ہوگی ۔کانفرنس کے مہمان خصوصی کینڈا کے ہائی کمشنر جیر گ گیو کاس ہونگے جبکہ اس کانفرنس میں ملک بھر کے پالیسی میکرز، انتظامی شعبہ جات کے سربراہان ،سٹیک ہولڈر،تجارتی آرگنائزیشن تنظیموں کے نمائندے ایکسپورٹر اورامپورٹر،زراعت سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے علاوہ کاشتکار،زمیندار اور مختلف این جی اوز کے سربراہ شرکت کریں گے، اس موقع پر زراعت کی پیداوار میں بہتری کے علاو ہ آزادانہ تجارات کے سلسلہ میں مقررین اپنی اپنی تجاویز پیش کریں گے ۔یہ ایک روزہ کانفرنس زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹراقرار احمد خاں کی صدارت میں منعقد ہوگی۔

مزید : کامرس