ملائیشیاء میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی میلے میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 6جون تک درخواستیں طلب

ملائیشیاء میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی میلے میں شرکت کے خواہشمند اداروں ...

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں تجارت کے ترقیاتی ادارے (ٹی ڈی اے پی) نے ملائیشیاء میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی میلے میں شرکت کے خواہشمند کھجور کی تجارت و پراسیسنگ اور سرآمد سے وابستہ اداروں سے 6جون 2014ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جاری تفصیلات کے مطاب بین الاقوامی تجارتی میلہ رواں سال جون میں منعقد ہوگا جس میں شرکت کے ذریعے کھجور کے برآمد کنندگان کھجور کی برآمدات کے فروغ میں مدد حاصل کرسکیں گے ۔ عالمی تجارتی میلے میں شرکت کے حوالے سے دیگر تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

مزید : کامرس