پیپلز پارٹی کے دور میں عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہوا،اشرف بھٹی

پیپلز پارٹی کے دور میں عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہوا،اشرف بھٹی

لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کے ایک سال میں عوام کے کچھ پلے نہیں پڑاوہ بیچارے صرف حکمرانوں کی آنیاں جانیاں دیکھ رہے ہیں جن کازیادہ تروقت ملک سے باہر گزرتاہے پیپلزپارٹی کے دورمیں عام آدمی کا معیارزندگی بلند ہوا تھا مگرپچھلے ایک سال سے وہ بھکاری بنے ہوئے ہیںاگرحکمرانوں کو عوام کی پریشانیوں اور محرومیوں کا احساس ہوتا تووہ ان کی قوت برداشت سے زیادہ ان پرظلم نہ ڈھاتے ایک طرف ضروریات زندگی کے نرخوں میں روزانہ کی بنیاد پراضافہ ہورہا ہے۔

 جبکہ دوسری طرف حکمران عوام کو بجلی کاایک اورشدیدجھٹکا لگانے کا عندیہ دے رہے ہیںوہ نادرآباد میں ایک عشائیہ سے خطاب کررہے تھے محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ حکمران پیپلزپارٹی دورکے تعمیراتی منصوبوں پراپنے نام کی تختیاں لگارہے ہیں مگراس قسم کی شعبدہ بازی سے عوام کوگمراہ نہیںکیا جاسکتاحکمران بیڈگورننس کوگڈگورننس کانام دے رہے ہیں مگراس طرح حقیقت نہیں بدلے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کاایم پی اے اغواءہونے پروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اوروزیرقانون راناثناءاللہ کوفوری طورپرمستعفی ہوجاناچاہئے ۔

۔

جوحکمران اپنے منتخب ارکان اسمبلی کی حفاظت نہیں کرسکتے وہ کسی عام شہریوں کے جان ومال اوران کی آبروکا کیاخاک پہرہ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھرمیں لوٹ مارکابازارگرم ہے ،لاہورمیں بھتہ خورسراٹھارہے ہیں ۔ میڈیامیںبھتہ خوری کے واقعات رپورٹ ہونے کے باوجودپنجاب حکومت نے کوئی سخت ایکشن نہیں لیا ۔انہوں نے کہا کہ بیروزگارنوجوانوں کوڈاکوبنانے والے کوئی اورنہیں بلکہ حکمران ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4