مذہبی جماعتیں پاکستان میں نظام مصطفےٰ نافذ کرکے ہی دم لیں گی، مفتی محمد خان

مذہبی جماعتیں پاکستان میں نظام مصطفےٰ نافذ کرکے ہی دم لیں گی، مفتی محمد خان

لاہور(سٹاف رپوررٹر) ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ مذہبی جماعتیں پاکستان سے سامراج کا خاتمہ کرکے اور نظام مصطفےٰﷺ نافذ کرکے ہی دم لیں گی، اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو لا دین ریاست بنانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی ہے ایسی ہر سازش کا علماءاور عوام مل کر مقابلہ کریں گے امن کی کوششوں کو ناکام بنانے والوں کے ساتھ انہی کی زبان اور طریقہ استعمال کیا جائے ان خیالات کا اظہار ملی مجلس شرعی کے رہنماو¿ں صدرمفتی محمد خان قادری، سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد امین، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ راغب حسین نعیمی، قاری یعقوب شیخ، حافظ عبدالغفارروپڑی،علامہ احمد علی قصوری سمیت دیگر نے علامہ اقبال ٹاو¿ن میں ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ 73ءکے آئین کی اسلامی دفعات کے خاتمہ کےلئے ناموس رسالت کے قانون میں تر میم اور سزائے موت کے خاتمہ کے لئے عالمی سازشوں کو بے نقاب کی جائے گا ، ملکی مسائل کے حل کے لئے امن کا قیام کے لئے ہر ممکن جدجہد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دینی جماعتیں دین حق اور وطن عزیز کے لئے بڑی سے بڑی قر بانی دینے کے لئے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ علماءدینی مدارس ملک میں اسلام کے نفاذ اور امن کے قیام کے لیئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

اور وطن عزیز کے لیئے ہر قر بانی دینے کا وقت آیا تو علماءاور طلباءاور عوام سب سے آگے ہوںگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4