خلافت راشدہ کا نظام نافذ نہ کیا گیا تو مسائل میں مزید اضافہ ہوگا، عبدالرب امجد
لاہور(سٹاف رپوررٹر) جمعیت علماءاسلام (س) نے کہا کہ ملک میں خلافت راشدہ کا نظام نافذ نہ کیا گیا تو مسائل میں مزید اضافہ ہوتا جائے گا، وطن عزیز جن مشکلات و مصائب کا شکار ہے یہ سب اللہ اور اس کے رسولﷺ کے ساتھ کئے گئے وعدوں سے انحراف کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہارجمعیت علماءاسلام لاہور کے امیر مولانا عبدالرب امجد، ناظم اعلیٰ مولانا اعظم حسین سمیت دیگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز میں قتل وغارت اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے اور ملک میں اس وقت جس کی لاٹھی اس کی بھینس کاقانون نافذ ہے گیس ، بجلی ، پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خورد ونوش ناپید ہوچکی ہیں جن کی وجہ سے قوم فاقوں پر مجبور اورصنعتیں تباہ ہورہی ہیں یہ سب کچھ ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے جب تک قوم مجموعی طور پر اللہ رب العزت کے سامنے اپنے گناہوں سے توبہ نہیں کرتی اور یہاں اس کے رسول ﷺ کا نظام نافذ نہیں کرتی ہمارے حالات بدسے بدتر ہوتے جائیں گے۔