مقامی و بین الاقوامی این جی اوز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ موخر

مقامی و بین الاقوامی این جی اوز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ موخر

اسلام آباد (آئی این پی)عالمی دباؤ کے تحت مقامی و بین الاقوامی این جی اوز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ موخر ، فنانس بل میں نئی شق کے ذریعے این جی اوز کو ایف بی آر میں اپنی آمدنی و اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے اور ذرائع آمدن بتانے کا پابند کیا جائیگا۔ ایف بی آر کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق یورپی و دیگر مغربی ممالک کی حکومتوں کے شدید دباؤ کی وجہ سے حکومت نے پاکستان میں کام کرنے والی مقامی و بین الاقوامی این جی اوز کی آمدنی پر ٹیکس عائد کرنے کا مجوزہ فیصلہ واپس لے لیا ہے تاہم فنانس بل 2014ء می ایک نئی شق شامل کئے جانے کا امکان ہے جس کے تحت پاکستان کے اندر کام کرنے والی تمام مقامی و بین الاقوامی این جی اوز، ٹرسٹ اور فاؤنڈیشن کو سالانہ ایف بی آر آمدنی و اخراجات کے گوشوارے جمع کرانا لازمی ہو گا۔

جبکہ ذرائع آمدن کے بارے میں بھی بتانا ہوگا۔

مزید : کامرس