حبیب بینک لمیٹڈ کا مسلسل دوسرے سال سب سے زیادہ اے ٹی ایمز رکھنے کا اعزاز

حبیب بینک لمیٹڈ کا مسلسل دوسرے سال سب سے زیادہ اے ٹی ایمز رکھنے کا اعزاز

اسلام آباد(آن لائن) حبیب بینک لمیٹڈ نے مسلسل دوسرے سال سب سے زیادہ اے ٹی ایمز رکھنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ بینک کے جاری اعلامیہ کے مطابق 12ویں انٹرنیشنل ای بینکنگ نمائش کے موقع پر حبیب بنک لمیٹڈ کو مسلسل دوسرے سال سب سے زیادہ اے ٹی ایمز رکھنے والا بنک قرار دیا گیا ہے۔ حبیب بنک لمٹیڈ پے منٹ سروسز کے سربراہ فائق صادق نے کہا کہ حبیب بینک ڈیجیٹل بینکنگ کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے اور جلد ہی اپنے صارفین کو بائیو میٹرک اے ٹی ایمز، موبائل ویلٹ اور انٹرنیٹ بنکنگ کی جدید ترین سہولتیں فراہم کردی جائیں گی۔ اس وقت ملک بھر میں حبیب بینک لمیٹڈ کی ملک بھر میں 1400 اے ٹی ایمز کا نیٹ ورک صارفین کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔

مزید : کامرس